Enter your email address below and subscribe to our newsletter

گھریلو ملازمہ پر تشدد، سول جج کی اہلیہ کیخلاف مقدمہ درج

Share your love

اسلام آباد اسلام آباد میں فاقی پولیس نے تھانہ ہمک میں سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیہ بی بی کے خلاف گھریلو 14 سالہ ملازمہ پر تشدد کامقدمہ درج کر لیا ہے۔

سول جج کی اہلیہ سومیہ بی بی کے خلاف مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ ہمک میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کی دفعات شامل ہیں۔

متاثرہ بچی کے والد کی جانب سے مقدمے میں درج تفصیلات کے مطابق 12 سالہ رضوانہ 10 ہزار روپے تنخواہ پر سول جج عاصم حفیظ کے گھر ملازم تھی۔ بچی سے ملنے آنے پر معلوم ہوا کہ بچی کو حبس بے جا میں رکھ کر بدترین تشدد کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق جج کی اہلیہ کے تشدد سے بچی کا دانت، ناک، بازو اور پسلیاں ٹوٹے ہیں، جج کی اہلیہ نے بچی کو ڈنڈوں، سوٹوں اور چمچوں سے تشدد کا نشانہ بنایا کیا، سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ نے سلاخوں سے کمر پر مارا جس کے باعث بچی کی کمر پرگہرے زخم ہیں۔

متن کے مطابق سول جج کی اہلیہ مبینہ طور پر بچی کا گلہ دباتی رہی جس کے واضح نشان موجود ہیں، کم سن گھریلو ملازمہ کے سر اور چہرے پر گہرے زخم کے نشان موجود ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!