کولمبوٹیسٹ،پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
Share your love
پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو کولمبو ٹیسٹ میچ میں ایک اننگ اور 222 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔
میچ کے چوتھے روز پاکستانی اسپنر نعمان علی نے سری لنکا کی 7 ابتدائی وکٹیں حاصل کر کے جیت کی راہیں ہموار کیں جس کے بعد نسیم شاہ نے بھی 3 وکٹس حاصل کیں۔
نعمان علی نے 5 سری لنکن بیٹرز کو کیچ آؤٹ کرایا جبکہ ایک کھلاڑی کو انہوں نے بولڈ کیا اور ایک کھلاڑی کو اسٹمپ آؤٹ کرایا۔
سری لنکا کی پہلی وکٹ 69، دوسری 86، تیسری 99، چوتھی 109، پانچویں 131، چھٹی 141، ساتویں 177 اور آٹھویں 184 رنز پر گری۔
چوتھا روز
کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تاہم 13 رنز کے اضافے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان نے اننگز 576 پر ڈیکلیئر کر دی اور آئی لینڈرز کے خلاف 410 رنز کی برتری حاصل کرلی، سلمان علی آغا 132 جبکہ محمد رضوان 50 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔
سری لنکا کے اوپنر نشان مدوشکا 33 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے جبکہ کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 35 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے سری لنکا کی واحد وکٹ نعمان علی نے حاصل کی۔
تیسرا روز
سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 178 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، عبد اللہ شفیق نے ڈبل سنچری سکور کی، انہوں نے 326 گیندوں پر 19 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 201 بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم 39 جبکہ سعود شکیل 57 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔
وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد 14 رنز بنا کر ہیلمٹ پر گیند لگنے کے باعث ”ریٹائرڈ ہرٹ“ ہوئے جبکہ آغا سلمان 132 اور محمد رضوان 37 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔
سری لنکا کی جانب سے اسھیتا فرنینڈو نے 3 جبکہ پرباتھ جے سوریا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرا روز
سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز بنا کر ا?وٴٹ ہوئی جبکہ قومی ٹیم نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 12 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے جارحانہ 47 گیندوں پر 51 اور امام الحق 6 رنز بنا کر ا?وٴٹ ہوئے، کپتان بابراعظم 28 جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق 87 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔
سری لنکا کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو اسھیتا فرنینڈو نے آوٴٹ کیا۔
پہلا روز
گزشتہ روز سری لنکا ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں محض 166 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی جبکہ پاکستان نے کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے تھے۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 13 کے مجموعی سکور پر قومی ٹیم کی پہلی وکٹ گر گئی، اوپنر امام الحق 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر عبداللہ شفیق اور شان مسعود دونوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں، شان مسعود 51 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔
پاکستان کو سری لنکا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 21 رنز درکار ہیں، عبداللہ شفیق 74 اور بابر اعظم 8 رنز پر ناٹ آوٴٹ ہیں۔
قبل ازیں سری لنکا نے بیٹنگ شروع کی تو 9 رنز کے سکور پر اوپنر نشان مدوشکا رن آوٴٹ ہوگئے، انہوں نے 4 رنز بنائے، ان کے بعد آنے والے کسال مینڈس 6 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
سری لنکا کی تیسری وکٹ 35 کے مجموعی سکور پر گری، یہاں اینجلو میتھیوز 9 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوئے، کپتان دیموتھ کرونارتنے 17 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
چوتھی وکٹ گرنے کے بعد دنیش چندی مل اور دھننجیا ڈی سلوا کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 85 رنز بنائے گئے لیکن 121 کے مجموعی اسکور پر 34 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔
دنیش چندی مل کے آوٴٹ ہوتے ہی سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور چھٹی وکٹ 122 رنز اور ساتویں وکٹ 133 رنز پر گر گئی، وکٹ کیپر بلے باز سدیرا سماراوکراما صفر اور دھننجیا ڈی سلوا 57 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے، میزبان ٹیم کی آٹھویں وکٹ 136 رنز، نویں وکٹ 163 رنز اور آخری وکٹ 166 رنز پر گری۔
قومی ٹیم کی جانب سے لیگ سپنر ابرار احمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ 3 اور شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ حاصل کر سکے۔