Enter your email address below and subscribe to our newsletter

رضوانہ زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے اور تشدد کرنے والی خاتون آزاد گھوم رہی ہے،نادیہ جمیل کا انصاف کا مطالبہ

Share your love

کراچی:سماجی کارکن اور اداکارہ نادیہ جمیل نے 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کےلیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچی اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے اور تشدد کرنے والی خاتون آزاد گھوم رہی ہے، رضوانہ کو انصاف ملنا چاہیے۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے عوام سے رضوانہ کی صحت کےلیے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بچی اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے اور اس پر بدترین تشدد کرنے والی خاتون آزاد گھوم رہی ہے، بچی کو انصاف ملنا چاہیے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ خدارا غربت کا مقابلہ کرنے کےلیے اپنے بچوں کو استعمال نہیں کریں۔ آپ کے بچوں نے پاکستان کی غربت کا ٹھیکہ نہیں اٹھایا ہوا۔

یاد رہے کہ رضوانہ پر تشدد کا معاملہ 24 جولائی کو سامنے آیا تھا، بچی کی ماں نے جج کی اہلیہ پر تشدد کا الزام لگایا، بچی کو جج کی اہلیہ سے لینے کے بعد جب والدین اسپتال لے کر گئے تو بچی کے سر کے زخم میں کیڑے پڑے ہوئے تھے، دونوں بازو ٹوٹے ہوئے تھے، گردے اور پھیپڑے متاثر تھے، بات نہيں کرسکتی تھی اور خوف کی حالت میں تھی۔

اسلام آباد کے سول جج کی اہلیہ کے مبینہ تشدد کی شکار کم سن گھریلو ملازمہ کی حالت بدستور تشویش ناک ہے، جس کا لاہور کے جنرل اسپتال میں علاج جاری ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!