Enter your email address below and subscribe to our newsletter

شہریار آفریدی کے بھائی 15 دن کے لئے اڈیالہ جیل میں نظر بند

Share your love

راولپنڈی :سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے بھائی فرخ آفریدی کو 15 دن کے لئے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں نظر بند کر دیا گیا،پی ٹی آئی رہنماء کے بھائی کو گزشتہ شب ویسٹریج پولیس نے گھر کے دروازے توڑ کر حراست میں لیا تھا،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سی پی او کی تین ماہ کی نظر بندی کی سفارش مسترد کر دی۔

سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے بھائی فرخ آفریدی کو گزشتہ شب راولپنڈی پولیس نے ویسٹریج میں انکی رہائش گاہ سے حراست میں لیا،گھر میں داخل ہوتے وقت پولیس نے دروازے بھی توڑدیئے۔

پولیس فرخ آفریدی کو گھر سے حراست میں لینے کے بعدروانہ ہوگئی،حراست میں لینے کے بعد فرخ آفریدی کواڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے دفتر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق فرخ آفریدی کو 15 دن کے لئے نظر بندکیا گیا،سی پی او راولپنڈی کی جانب سے فرخ آفریدی کی تین ماہ نظر بندی کی سفارش کی گئی تھی،جسے مسترد کرکے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے فرخ آفریدی کو 15 دن کے لئے نظر بند کیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!