Enter your email address below and subscribe to our newsletter

رواں سال اگست میں 2 سپر مون کا نظارہ کیا جا سکے گا

Share your love

رواں سال اگست کے مہینے میں 2 سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا، چاند زمین کے انتہائی قریب ہوگا، چاند 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دیکھائی دے گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سپر مون کا پہلا نظارہ یکم اگست کو کیا جا سکے گا، اس دن چاند زمین سے صرف 3 لاکھ 57 ہزار 530 کلومیٹر کی دوری پر ہوگا جس کی وجہ سے چاند معمول سے زیادہ بڑا اور واضح نظر آئے گا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ صرف یہی نہیں 30 اگست کو چاند زمین کے اور بھی قریب آجائے گا، اس روز چاند اور زمین کا فاصلہ صرف 357,344 کلومیٹر ہوگا۔

ماہرین کی طرف سے اسے ’بلو مون‘ کا نام دیا گیا ہے، ماہرِ فلکیات کا مزید کہنا ہے کہ ایک ہی مہینے میں دو مکمل سپر مون کا یہ نظارہ اب دوبارہ 2037 میں کیا جا سکے گا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!