Enter your email address below and subscribe to our newsletter

وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی نگران وزیر اعظم کے معاملے پر آج ملاقات کا امکان

Share your love

اسلام آباد:نگران وزیر اعظم کے ناموں کے معاملے پر حکومت اور اتحادیوں میں مشاورت جاری ہے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کرنے کے قریب پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم کیلئے شارٹ لسٹ 5 ناموں میں سابق چیئرمین سینیٹ اور سابق گورنر سندھ کا نام بھی شامل ہے، نواز شریف اور آصف زرداری ناموں پر متعدد بار مشاورت کر چکے ہیں، دونوں کی جانب سے نامزد کردہ نام وزیر اعظم شہباز شریف کو دئیے جائیں گے۔

نگران وزیر اعظم کیلئے رواں ہفتے نام منتخب کر لیا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے آج نگران وزیر اعظم کے معاملے پر مشاورت کرنے کا امکان ہے۔

ادھر نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کے معاملے پر حکومتی اتحادیوں کی گزشتہ رات ہونے والی بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، اجلاس میں حکمران جماعت نے نگران وزیر اعظم کے پانچ نام اتحادیوں کو تجویز کئے، جن میں 2 سینئر بیوروکریٹ، 1 ٹینکوکریٹ اور دو سیاستدان شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں بیورو کریٹ کا تعلق پنجاب سے ہے، سابق مندوب عبداللہ ہارون کا نام بھی تجویز کیا گیا، سیاستدانوں میں نواب آف بہاولپور اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا نام شامل ہے، اجلاس میں نگران کابینہ سے متعلق اتحادیوں کے حصے پر بھی بات چیت ہوئی، اتحادیوں نے پارٹی قائدین سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!