Enter your email address below and subscribe to our newsletter

الیکشن کمیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

Share your love

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مالی سال 2022 -23 کے گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔

الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 210 کے تحت مالی سال کے اختتام کے ساٹھ دن میں گوشوارے جمع کرانے لازم ہیں، فارم ڈی پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے زریعے سالانہ آمدنہ اخراجات ، فنڈنگ کے ذرائع اثاثے اور واجبات متعلق تفصیلات جمع کرانا لام ہوگا ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کیمطابق گوشواروں کی تفصیلات الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت فارم ڈی پر جمع کرائی جائیں، پرنٹ شدہ فارم الیکشن کمیشن سیکٹریٹ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمیشنز کے دفاتر میں دستیاب ہے۔

فنڈز کے زرائع کیلئے فارم ڈی پرفارما بھی ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے فارم ڈی پر اوور رائٹنگ قابل قبول نہیں ہوگی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!