پاکستان اور ترکیے حکومت اور عوام نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا،نائب صدر جودت یلماز
Share your love
کراچی: ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان، ترکیے کے تعلقات مضبوط سے مضبوط ہو رہے ہیں، موجودہ حالات میں پاکستان اور ترکیے کے تعلقات مزید اہمیت حاصل کر گئے ہیں۔
جودت یلماز نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستان اور ترکیے کی حکومت اور عوام نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا، ملجم کلاس کی چوتھی، آخری فریگیٹ کی لانچنگ تقریب میں شریک ہوں۔
ترکیہ کے نائب صدر نے باجوڑ دھماکے کی مذمت، بے گناہ جانوں کے زیاں پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے عوام ہر سکھ دکھ میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
جودت یلماز نے کہا کہ ترکیے اور پاکستان کو سرحد پار دہشت گردی کا سامنا ہے، ترکیے دہشت گردی کے خلاف 40 سال سے لڑ رہا ہے۔
نائب صدر ترکیے کا کہنا تھا کہ ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، یہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ سیلاب میں جہاں ترکیے نے پاکستان کی مدد کی، وہیں زلزلے میں پاکستان کا تعاون شامل تھا۔