Enter your email address below and subscribe to our newsletter

امریکیوں کی اکثریت موٹاپا کم کرنیوالی ادویات کے استعمال کی خواہش مند

Share your love

سان فرانسسكو: ایک نئے سروے کے مطابق امریکا میں زیادہ تر افراد وزن کم کرنے کیلئے استعمال کی جانے والی نئی قسم کی ادویات کے متعلق جانتے ہیں اور ان میں نصف کا کہنا ہے کہ وہ ان کو استعمال کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

کیسر فیملی فاؤنڈیشن کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں چند افراد نے وزن کم کرنے کیلئے دوا کا استعمال کرنے کے متعلق بتایا، لیکن 60 فیصد کے قریب افراد جو وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے تھے (اور ان میں ایک چوتھائی افراد وہ بھی تھے جو وزن کم کرنے کی کوشش نہیں کر رہے تھے) کا کہنا تھا کہ اگر وزن کم کرنے کی دوا محفوظ اور مؤثر ثابت ہوئی تو وہ ضرور استعمال کریں گے۔

سروے کے مطابق دلچسپی کا اظہار بالخصوص ان افراد کی جانب سے زیادہ کیا گیا جن کو کسی ڈاکٹر یا ماہر نے حالیہ سالوں میں موٹاپے میں مبتلا ہونے کے متعلق بتایا یا ان میں دلچسپی زیادہ دیکھی گئی جو 9 کلو سے زیادہ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ان افراد میں خواتین (51 فی صد) کی شرح مردوں (38 فی صد) کی نسبت زیادہ تھی، جبکہ ہسپانوی افراد کی سیاہ فام یا سفید فام افراد کی نسبت دلچسپی زیادہ دیکھی گئی، مجموعی طور پر جیسے جیسے سروے کے شرکاء کی معلومات میں اضافہ ہوا ان کی دلچسپی وزن کم کرنے والی ادویات میں کم ہوگئی تاہم، ایک چوتھائی سے کم تعداد کی دلچسپی ان ادویات میں برقرار رہی۔

سروے میں حاصل ہونے والی شرح کے مطابق 7 میں سے قریب 1 فرد کا کہنا تھا کہ وہ یہ ادویات تب بھی استعمال کرنے میں دلچسپی رکھیں گے اگر ان کو یہ معلوم ہو کہ استعمال کرنے سے وزن دوبارہ بڑھ جائے گا، 6 میں سے قریب 1 فرد نے اس دوا کے انشورنس میں شامل نہ ہونے یا امریکی ادارہ برائے غذا اور ادویات سے منظور نہ ہونے کے باوجود دوا میں دلچسپی دِکھائی۔

سروے کے مطابق نصف سے زیادہ افراد کا کہنا تھا کہ وزن کم کرنے والی ادویات کو انشورنس میں شامل ہونا چاہیے اور تقریباً 80 فی صد افراد کا کہنا تھا کہ ان ادویات کو موٹاپے کا شکار افراد کیلئے انشورنس میں شامل ہونا چاہیے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!