پشاورضمنی الیکشن ،پی ٹی آئی نے میدان مار لیا ،پیپلز پارٹی ،ن لیگ کو شکست
Share your love
پشاور: تحصیل متھرا کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی، اے این پی اور مسلم لیگ نواز کو شکست دے دی۔
تحریک انصاف کے امیدار انعام اللہ 20 ہزار 333 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی رفیع اللہ 13 ہزار 564 ووٹ حاصل کرسکے۔
علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے امیدوار افتخار احمد 9 ہزار 546 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا ورسک روڈ پر جشن،نعرے بازی کی۔