قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور 13 بل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی واپس کر دیئے
Share your love
اسلام آباد:قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور 13 بل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی واپس کر دیئے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل ،پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار دینے سے متعلق کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل بھی واپس کردیا گیا۔
زرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کیے بغیر 13 بلز وزیر اعظم آفس واپس بجھوادیے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے قوانین کی توثیق کے مدت پوری ہونے پت بنا دستخط کےکوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل واپس بھجوادیا، بل پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار دینے سے متعلق ہے ۔
زرائع کے مطابق صدر کی جانب سے واپس بجھوائے گئے بلز میں نیشل اسکلزیونیورسٹی ترمیمی بل، امپورٹ ایکسپورٹ ترمیمی بل ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بلپاکستان انسٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز اینڈٹیکنالوجی بل شامل ہیں۔صدر مملکت نےصحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا بل نیوزپیپرز،نیوزایجنسیزاینڈ بکس رجسٹریشن بل، پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل، وفاقی اردویونیورسٹی ترمیمی بل، این ایف سی انسٹی ٹیوٹ ملتان ترمیمی بل بنا دستخط کے واپس بجھوا دیئے۔
ذرائع کے مطابق واپس بجھوا ئے گئے بلوں میں نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل، قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل،ہورائزن یونیورسٹی بل 2023بھی واپس ہونے والے بلوں میں شامل ہے۔