Enter your email address below and subscribe to our newsletter

الیکشن کمیشن نے تمام تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی

Share your love

پشاور :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں میں تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراں حکومتوں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ، مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سابق وزراء، مشیروں معاونین اوراراکین اسمبلی سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے اور رہائش گاہیں خالی کرانے کا حکم دے دیا ۔

مراسلے میں الیکشن کمیشن نے اداروں میں بھرتی ہونے والی سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں ۔

مراسلے میں مزید کہا گیاہے کہ وفاقی اور صوبائی نگران حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں، نگران حکومتیں پہلے سے جاری بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کروا سکتی ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!