Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز

Share your love

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے بعد ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز کر دیا گیا۔ڈائریکٹویٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ فیس شیڈول 16 اگست سے نافذ العمل ہو گا۔

ڈائریکٹویٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے فیس شیڈول سے متعلق مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

5 سالہ ای پاسپورٹ کے لیے 36 صفحات کی نارمل فیس 9 ہزار روپے ہو گی، 36 صفحات ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزارروپے مقرر کردی گئی ،72 صفحات ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 16500 اور ارجنٹ کے 27 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

36 صفحات پرمشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 500 مقرر، 10 سالہ پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 22500 روپے ہو گی۔

72 صفحات کے 10 سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 24750 اور ارجنٹ 40500 روپے ہو گی، نارمل پاسپورٹ کی فیسیں حسب سابق رہیں گی۔
ڈائریکٹویٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ فیس شیڈول 16 اگست سے نافذ العمل ہو گا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!