Enter your email address below and subscribe to our newsletter

جڑانوالہ سانحہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے،مولانا طاہر اشرفی

Share your love

لاہور: چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ واقعے پر پورا پاکستان غمزدہ ہے، اسلام اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں اور آسمانی کتب کےاحترام کی تعلیم دیتا ہے۔

مولانا طاہر محمود اشرفی نے بشپ ندیم کامران اور آرچ بشپ سباسٹین شا کے ہمراہ جڑانوالہ واقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں، جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، ہم اپنی ذمہ داریاں پوری ادا نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ جن چھوٹی بچیوں کے گھر جلے انہوں نے کھیتوں میں رات گزاری، یہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والے کون لوگ ہیں، یہ اسلام کی تعلیمات نہیں، معافی، شرمندگی یہ الفاظ چھوٹے لگ رہے ہیں، وزیراعظم، علما مشائخ کی طرف سے مسیحی قائدین سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ جوزف کالونی کےمجرموں کو سزا دی ہوتی تو آج یہ واقعہ نہ ہوتا، چیف جسٹس جڑانوالہ کیس کا ایک ماہ میں ٹرائل کریں، اس کیس کو لمبا نہ کیا جائے، ہم تھک گئے ہیں، آج بائبل، زبور کو جلایا گیا ہے جو اللہ کی کتابیں مقدس ہیں۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ ہمارے آقا نے نجران کے مسیحی حضرات کو اپنی مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت دی تھی، اسلام تمام انبیا کرام کی عزت واحترام کا درس دیتا ہے،۔

انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ سانحہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، حکومت جلنے والے تمام چرچز کی بحالی کیلئے اقدامات اور نقصانات کا ازالہ کرے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!