Enter your email address below and subscribe to our newsletter

جج ہمایوں دلاور کودھمکانے، کلپس وائرل کرنے والے پی ٹی آئی برطانیہ کے چارکارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

Share your love

اسلام آباد:چئیرمین پی ٹی آئی کوسزاسنانے والے برطانیہ ٹریننگ پرگئے جج ہمایوں دلاور کودہشت گردانہ طریقے سے دھمکانے،انکی زندگی جہنم بنانےکےسوشل میڈیا پرپانچ کلپس وائرل کرنے والے پی ٹی آئی برطانیہ کے چارکارکنوں کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔

اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج کرائے گئے مقدمہ نمبر پانچ سو ترانوے میں مدعی مقدمہ ناصر اقبال نے کہاہے کہ وہ جی الیون میں موجود تھے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پرایک ویڈیوکلپ وائرل ہوتے دیکھا جس میں شایان علی جو کہ انتیس میراج روڈ لاہور کارہائشی ہے اوران دنوں برطانیہ میں گرین لین تھری ای ڈی میں مقیم ہے۔

مقدمہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ سات سمیت دیگر دفعات عائد کی گئی ہیں۔مدعی مقدمہ نے کہاہے کہ شایان علی کی چھ اگست کوسوشل میڈیا پر مختلف وڈیوز وائرل ہوئیں جن میں وہ جج کی زندگی کوجہنم بنانے کی دھمکیاں دے رہا ہے،پانچ وڈیوز میں شایا ن علی جج کو دھمکیاں دیتا رہا،جج کی ٹریننگ کے مقام کے باہر بھی لوگوں کو اکٹھا کیاگیا۔

برطانوی سکیورٹی حکام نے جج کو جسمانی حملے سے بچایا۔پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے رہنما عمران خلیل اور عادل فاروق راجہ نے بھی ملزم کا ساتھ دیا۔

عادل فاروق راجہ نے سوشل میڈیا پرآن لائن انہیں جوائن کرکے انکا ساتھ دیا۔ملزمان کامقصد جج کودباؤمیں لا کر مخصوص سیاسی جماعت کے حق میں فیصلے کرواناہے۔ملزمان دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے سیاسی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کی۔

مقدمہ کے مطابق پی ٹی آئی کے عمران خلیل نے دعوی کیاکہ اس نے جج کودہشت زدہ کرنے کی خاطر ہالیڈے ان اورمرینا ہال میں بکنگ بھی کروارکھی ہے۔شایان علی کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کوعادل فاروق راجہ نے نہ صرف آن لائن جوائن کیابلکہ سارہ میر اوردیگر کی دھمکیوں میں اضافہ کرکے ویڈیوزفاورڈ کیں۔

شایان علی نے ٹریننگ والے مقام جہاں جج ہمایوں دلاورموجود ٹریننگ لے رہے تھے کہ باہر لوگوں کوجمع کیا اورشیشے کے باہر سے انکی ویڈیوز بھی بنائیں۔کلپ میں برطانیہ میں مقیم شایان علی جو کہ مستقل طور پر لاہور کے رہائشی ہیں جج کوسنگین دھمکیاں دے رہے تھے۔

مقدمہ میں مذید کہاگیاہے کہ شایان علی نے مجموعی طورپر اسی طرح کے پانچ ویڈیوکلپ سوشل میڈیا پرڈالےجس میں دوسرے ویڈیوکلپ میں شایان علی اپنی ٹیم کے ہمراہ ائیر پورٹ کے ٹرمینل پرتھےاورجج کیخلاف دھمکی آمیز پلےکاردذ اٹھا رکھے تھے۔پلے کارڈز پردرج تھا انگلینڈ ٹریننگ کیلئیے آنیوالے جج کوہم پکڑیں گے اوراسکا تعاقب کریں گے۔

سرکاری طور پربرطانیہ ٹریننگ پر کے گئے جج جہاں ٹریننگ لے رہے تھے انکی شیشے کے پیچھے سے بھی ویڈیوبنائی گئی، جس میں پاکستان کے جج ہمایوں دلاورکی ؤیڈیوبناتے وقت اس میں دیگرججز بھی موجودتھے جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔

وفاقی پولیس کےسینئیر آفیسر کے مطابق برطانیہ میں مقیم نامزد تمام ملزمان کے پاکستان کے ایڈریسزمل گئے ہیں جنکے ریڈ وارنٹ جاری کرکےانٹرپول کے ذریعے گرفتاری سےلیکربذریعہ عدالت پاکستان کی جائیدادیں سیل اورپھرضبطگی تک کے تمام آپشنزموجود ہیں جبکہ انکے شریک ملزمان جوپاکستان میں موجود ہیں کوبھی قانون کی گرفت میں لایا جائیگا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!