Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سبینہ فاروق دلہن بن گئیں، عروسی لباس میں فوٹو شوٹ نے مداحوں کو گرویدہ بنالیا

Share your love

لاہور: خوبرو اداکارہ سبینہ فاروق کے عروسی لباس میں کروائے گئے فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

حال ہی میں سبینہ نے ایک کپڑوں کے ایک برانڈ کیلئے حسین عروسی لباس میں ملبوس فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کی تصاویر اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بھی شیئر کی ہیں۔

سبینہ کی جانب سے شیئر کی گئیں ان تصاویر میں انہوں نے سرخ رنگ کا لہنگا اور چھوٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے جس پر سنہرے دھاگے کے ساتھ نغوں کا کام جوڑے کو بے حد دلکش بنا رہا ہے جبکہ اس لباس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ اس کا گولڈن بارڈر والا سرخ ڈوپٹہ کر رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنے لک کو مکمل کرنے کیلئے گلے میں بے حد حسین ہار پہن رکھا ہے جس میں گولڈن نغوں کے علاوہ لگے سرخ و سبز موتی ہار اور اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے اس دلہن کے لک کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور پوسٹ کے کمینٹ سیکشن میں ان کے مداح دلکش لک کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!