الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کی 14 دسمبر کو حتمی اشاعت کا عمل آئین کی خلاف ورزی ہے، رضا ربانی
Share your love
اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کی 14 دسمبر کو حتمی اشاعت کا عمل آئین کے آرٹیکل 224 کی خلاف ورزی ہے۔
اپنے ایک بیان میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 224 ٹو کہتا ہے کہ اسمبلی تحلیل کے 90 روز میں الیکشن ہونا ہے، آئینی تقاضے پورے کرنے کیلئے حلقہ بندی کے شیڈول کو محدود کیا جا سکتا تھا، اگر الیکشن کمیشن کے پاس عملہ کم ہے تو وہ حکومتوں سے سٹاف مانگ سکتا تھا۔
رضا ربانی نے کہا کہ ماضی میں آئینی خلاف ورزیاں ہوئیں، گزشتہ 4 سال میں رضا مندی سے اور دانستہ طور پر آئین کی خلاف ورزی کی گئی، یہ عمل وفاق کیلئے بہت خطرناک ہے، اگر آئین کو اس طرح پامال کیا تو وفاق شدید دباؤ میں آئے گا۔