Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں وفاق سے ایک ہفتے میں دلائل طلب کر لئے

Share your love

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کیس میں وفاق سے ایک ہفتے میں دلائل طلب کر لئے۔

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، عدالت نے وفاقی حکومت سے ایک ہفتے میں دلائل طلب کر لئے۔

عدالت نے حکم نامہ میں کہا وفاقی حکومت تین متفرق درخواستوں میں مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کر چکی، مقدمہ کی جلد سماعت کیلئے ضروری ہے کہ حکومت اپنے دلائل دے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا 16 مئی کے حکم پر عملدرآمد میں پہلے ہی تاخیر ہوچکی ہے، نیب ترامیم کیس کی مزید سماعت 29 اگست کو ہوگی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!