روس کا خلائی مشن ‘لونا 25’ چاند پر لینڈنگ کے دوران تباہ
Share your love
ماسکو: روس کا خلائی مشن لونا 25 چاند پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
روسی خلائی ایجنسی کے مطابق لونا 25 تقریباً 50 سالوں میں روس کا پہلا چاند مشن تھا جو چاند پر لینڈنگ سے پہلے کی تیاریوں کے دوران ایک حادثے کے نتیجے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق Luna 25 کے ساتھ رابطہ ہفتہ منقطع ہو گیا تھا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق لینڈر چاند کی سطح سے ٹکرانے کے بعد موجود نہیں ہے۔
خلائی ایجنسی کے مطابق ایک خرابی اس وقت پیش آئی جب جہاز کو ہفتہ کو پری لینڈنگ مدار میں منتقل کیا جا رہا تھا، اپریٹس ایک غیر متوقع مدار میں چلا گیا اور چاند کی سطح سے ٹکرانے کے نتیجے میں اس کا وجود ختم ہو گیا۔
مزید ایک خصوصی انٹر ڈپارٹمنٹل کمیشن قائم کیا گیا ہے اور اسے Luna 25 کرافٹ کے نقصان سے متعلق حالات کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ روس نے 47 سال بعد 11 اگست کو اپنا خلائی مشن چاند پر روانہ کیا تھا، جو ایک سال چاند پر گزارے گا، امریکا، چین اور روس سمیت کوئی بھی ملک اب تک چاند کے قطب جنوبی پر کامیاب لینڈنگ نہیں کرسکا۔