مارک زکر برگ کا واٹس ایپ سے ایچ ڈی کوالٹی تصاویر بھیجنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان
Share your love
کیلیفورنیا: مارک زکر برگ نے میٹا کی ذیلی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ سے ایچ ڈی کوالٹی میں تصاویر بھیجنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
ایک فیس بک پوسٹ میں سی ای او مارک زکر برگ نے بتایا کہ واٹس ایپ ایچ ڈی فوٹو کا فیچر شامل کیا جا رہا ہے، یہ نیا فیچر صارفین کو تصویر کی ہائی ڈیفینیشن ریزولوشن کو محفوظ کرنے میں مدد دے گا چاہے تصویر اینڈرائیڈ، آئی او ایس یا پھر ویب سے بھیجی جائے، یہ ایچ ڈی تصاویر نیچے کی جانب بائیں ہاتھ پر ایک چھوٹے سے ایچ ڈی لوگو کے ساتھ سامنے آئیں گی۔
ایپلی کیشن کے اپ ڈیٹ ہونے کے بعد یہ فیچر ’ایچ ڈی‘ آئیکون کے طور پر (ایڈیٹنگ ٹولز سے آگے) واضح ہوگا، اس فیچر کو ٹیپ کرنے کے بعد سٹینڈرڈ کوالٹی یا ایچ ڈی کوالٹی کا آپشن سامنے آیا۔
واٹس ایپ کے مطابق سٹینڈرڈ کوالٹی کا انتخاب کرتے ہوئے تصاویر کو تیزی اور پائیدار طریقے سے بھیجنے کی یقین دہانی کی جا سکے گی۔
اگر صارفین کو ایچ ڈی فوٹو موصول ہو اور اس کا بینڈوتھ کمزور ہو تو صارف کو یہ اختیار ہوگا کہ آپ اس تصویر کو سٹینڈرڈ کوالٹی یا ایچ ڈی کوالٹی میں موصول کر سکیں گے۔