Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پاکستان دنیا بھر میں دہشت گردی کے متاثرین کے دکھ اور تکلیف کو بخوبی سمجھتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

Share your love

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اور خراج عقیدت کے عالمی دن کے حوالے سے کہاہے کہ اس دن کے موقع پر پاکستان دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں اور زندہ بچ جانے والوں کے اعزاز میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں قربان کرنے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں دہشت گردی کے متاثرین کے دکھ اور تکلیف کو بخوبی سمجھتا ہے۔پاکستان پچھلی دو دہائیوں سے سرحدوں کے پار سے منصوبہ بندی اور اسپانسر کی جانے والی دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔اس عرصے کے دوران پاکستان کو 80 ہزار سے زائد ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا اورمعیشت کو 150 بلین ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

ان کاکہناتھاکہ پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ قومی عزم اور عوام کی بے مثال قربانیوں کی بدولت پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف فتوحات حاصل کی ہیں۔اس دن کے موقع پر ہمیں ریاستی دہشت گردی کے متاثرین کو بھی یاد رکھنا چاہیے جن میں بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر بھی شامل ہے۔1990 کی دہائی سے بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا۔22 ہزار سے زائد خواتین کو بیوہ، 1 لاکھ 8 ہزار بچوں کو یتیم اور 11 ہزار خواتین کی عصمت دری کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کے لیے ضروری ہے کہ وہ دہشت گردی کے انسداد کے لیے ایک جامع انداز اپنائے اور اس کی بنیادی وجوہات کو حل کرے۔بین الاقوامی شراکت داری، بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنا کر ہم دہشت گردی کی لعنت سے پاک دنیا کا تصور کر سکتے ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!