Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ٓاسلام آباد ہائی کورٹ کی ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے حکام کو چیئرمین پی ٹی آئی سے سینئر وکلا کو ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت

Share your love

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے حکام کو چیئرمین پی ٹی آئی سے سینئر وکلا بابر اعوان اور لطیف کھوسہ کو ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایات جاری کر دیں۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کو چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر دلائل کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دینے کی استدعامسترد۔ 24 اگست کو دلائل دینے کی ہدایت کردی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں وکلا کی ملاقات کرانے کی استدعا بھی منظور کر لی۔ عدالت نے کہا جیل اتھارٹیز بابر اعوان اور سردار لطیف کھوسہ کو اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دیں۔

بابر اعوان کو آج ایک بجے سے تین بجے تک جبکہ سردار لطیف کھوسہ کو دو بجے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملوایا جائے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سزا معطلی درخواست پر دلائل کے لیے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دو ہفتوں کی مہلت طلب کی جس کی اپیل کنندہ کے وکلا نے سختی سے مخالفت کی۔ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کے وکیل کو وقت دیا جاتا ہے، مزید سماعت 24 اگست کو ہو گی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!