Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پاکستان کا ڈنمارک کی حکومت کی جانب سے بل تجویز کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

Share your love

اسلام آباد: ڈنمارک حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے کے بل کی تجویز پر پاکستان نے خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق بل قرآن پاک اور دیگر آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دے گا، بل قرآن پاک اور دیگر آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کو روکنے کی جانب درست سمت میں ایک قدم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مقدس کتابوں کی بے حرمتی اور جلانا مذہبی منافرت کا ایک سنگین عمل ہے، آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!