Enter your email address below and subscribe to our newsletter

امریکی ایئرلائن کو مفلوج شخص کو بے پروائی سے جہاز سے اتارنا مہنگا پڑ گیا ،کروڑوں ڈالرز جرمانہ

Share your love

نیویارک: امریکہ کی ایئرلائن ’’یونائیٹڈ ایئرلائنز‘‘ دونوں ٹانگوں اور بازوؤں سے مفلوج شخص کو بے پروائی سے جہاز سے اتارنے پر 3 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی۔

ایس بی ایس نیوز کے مطابق 2019 میں یونائیٹڈ ایئرلائن نے دونوں ٹانگوں اور بازوؤں سے مفلوج شخص کو جہاز سے اتارتے وقت بے احتیاطی سے کام لیا تھا جس کے باعث اُس شخص کا دماغ متاثر ہوگیا تھا۔

نیتھانیئل فوسٹر جونیئر نامی اس متاثرہ شخص کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایئرلائن معذور افراد کو ڈی بورڈ کرنے کے معیاری طریقہ کار پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

جب جہاز سے نیتھانیئل کو ڈی بورڈ کیا جا رہا تھا تو ایئرلائن کے ملازم نے اُن کی وِیل چیئر کو زور سے دھکا دیا جس کے باعث اُن کا دماغ متاثر ہوگیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!