جے آئی ٹی کی اٹک جیل میں چئیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں
Share your love
اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی سے جے آئی ٹی نے گزشتہ روز ایک گھنٹہ تفتیش کی، عمران خان کے سوالات پر دیئے گئے جوابات کی تفصیل سامنے آ گئی۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق 9 مئی جلاؤ گھیراؤ سے متعلق جے آئی ٹی نے چیئرمین تحریک انصاف سے 6 مقدمات میں طویل تفتیش کی جس کا دورانیہ کم و بیش ایک گھنٹہ رہا۔ جے آئی ٹی ذرائع نے بتایا کہ عمران خان ایک بار پھر 9 مئی کے واقعات سے منحرف ہو گئے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور سمیت پوری جے آئی ٹی ٹیم نے سوالات کئے۔
عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ 9 مئی کے بارے میں آپ کی جانب سے اشتعال دلانے کے شواہد موجود ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ میں گرفتار ہو گیا تھا، کسی کو فون کر کے اشتعال نہیں دلایا۔