بھارت نے چاند پر، ہماری حکومت نے عوام کی گردن پر پاؤں رکھا ہے،سراج الحق
Share your love
لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت نے چاند پر، ہماری حکومت نے عوام کی گردن پر پاؤں رکھا ہے۔
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما علامہ دلاور حسین شہیدی کے حوالے سے منصورہ لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ علامہ دلاور سعیدی اور البدر و الشمس کے کارکنان نے مشرقی پاکستان کی سرزمین پر قربانیاں دیں تو ایک ہی مقصد کلمہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ چٹا گانگ میں جماعت اسلامی کے رہنماں کو تندور میں کھڑا کرکے آگ میں ڈالنے سے پہلے بنگلہ دیشی حکومت نے کہاکہ پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگائو لیکن انہوں نے کلمہ طیبہ کا نعرہ لگایا۔
ان کا کہنا تھا کہ علامہ دلاور حسین نے بنگلہ دیشی حکومت کو ہر بار کہاکہ پاکستان کا مطلب لآ اِلہ اِلا اللہ ہے، پاکستان کا مقصد ایک ہی ہے جہاں انسان کے بجائے اللہ کی حاکمیت ہو۔