Enter your email address below and subscribe to our newsletter

بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں سیلابی پانی چھوڑنے پر پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں

Share your love

اسلام آباد:بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں سیلابی پانی چھوڑنے پر پاک فوج کی خیرپور ٹامیاوالی، حاصلپور اور بہاولنگر کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔

سیلاب متاثرین کے لئے پاک آرمی کی طرف سے فری میڈیکل کیمپس اور ریسکیو آپریشن سمیت فری راشن تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پاک آرمی کی جانب سے میلسی، چشتیاں، منچناں آباد، وہاڑی، پاکپتن، حاصل پور، آرفوالا اور ہیڈسلیمانکی میں مقامی انتظامیہ سے مل کر متاثرہ علاقوں سے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

سیلاب کے دوران وبائی امراض سے بچانے کے لیے میڈیکل کیمپس بھی قائم جہاں پر بڑی تعداد میں متاثرین کو مفت طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!