پاکستان سائنس اور نئی تحقیقات پر کتنا بجٹ صرف کر رہا ہے۔۔ نگران وزیر کا ہوش ربا انکشاف
Share your love
نگران وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، اور سائنس و ٹیکنالوجی عمر سیف نے اپنے ٹویٹ میں انکشاف کیا ہےکہ پاکستان سائنس اور ٹیکنالوجی میں تحقیق اور ترقی پر اپنی جی ڈی پی کا صرف 0.16 فیصد خرچ کرتا ہے جبکہ جنوبی کوریا چار فیصد سے زائد سرمایہ کاری اس میدان میں کرتا ہے۔
انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت میں ایک دن گزارا اور کہا کہ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں علمی معیشت کے بارے میں بہت زیادہ بات ہوتی ہے لیکن وہ ملک اپنی جی ڈی پی کا صرف 0.16 سائنس اور تحقیق پر خرچ کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل کمیشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا آخری اجلاس (وزیراعظم کی زیر صدارت) 2001 میں (22 سال پہلے) ہوا تھا۔
دوسری جانب پڑوسی ملک انڈیا چاند پر پہنچنے والا چوتھا ملک بن چکا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان سائنس کے میدان میں ہمسایہ ملک سے کہیں پیچھے رہ گیا ہے۔