Enter your email address below and subscribe to our newsletter

اتحادی ممالک آئندہ ماہ فوجی امداد کے نئے پیکجز کا اعلان کرینگے ،یوکرینی صدر

Share your love

کیف : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اتحادی ممالک ستمبر میں فوجی امداد کے نئے پیکجز کا اعلان کریں گے۔ہم فیصلوں کی توقع کر رہے ہیں۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی وزیراعظم زیلنسکی نے گزشتہ روز اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا کہ ہم نے پہلے ہی یوکرین کے لیے ایک نتیجہ خیز ستمبر کی تیاری شروع کر دی ہے ، ہماری بین الاقوامی سرگرمیاں کم نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی ممالک یوکرین کے لیے توپ خانے ، بکتر بند گاڑیاں، فضائی دفاع اور میزائلوں کے ساتھ ساتھ بارودی سرنگوں کو ہٹانے کے آلات پر مشتمل نئے دفاعی پیکجز کی ہماری ضروریات سے واقف ہیں ،ہم فیصلوں کی توقع کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یوکرین اور روس کی جنگ ایک لمبے عرصے سے جاری ہے، نیٹو کےدو روزہ سربراہی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں جی سیون ممالک نے واضح کیا تھا کہ روس کے خلاف فورس اور طویل فاصلے تک مار کرنے والا اسلحہ یوکرین کو ترجیحی بنیادوں پر دیا جائے گا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!