Enter your email address below and subscribe to our newsletter

شہر قائد میں آنکھوں کی پراسرار بیماری نے عوام کو پریشان کردیا

Share your love

کراچی : شہر قائد کراچی میں امراض چشم کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا جس پر ماہرین نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ماہرین کاکہنا ہے کہ متاثرہ افراد کا تولیہ اور صابن سمیت دیگر استعمال کی اشیاء علیحدہ رکھی جائیں۔

کراچی کے مختلف اضلاع میں آشوب چشم کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

سربراہ شعبہ امراض چشم سول اسپتال پروفیسر مظہرالحق نے کہا کہ کراچی میں آشوب چشم کے امراض میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پروفیسر مظہر الحق کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف اضلاع میں ہر عمر کے افراد آنکھوں کی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں، آنکھوں کا یہ مرض ایک سے دوسرے فرد میں پھیلتا یے۔

انہوں نے بیماری کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ اس بیماری کی عام علامات میں آنکھوں سے پانی آنا، سرخ ہونا اور خارش ہونا شامل ہیں جب کہ چشمہ لگانے سے مرض کے پھیلاؤ میں فرق نہیں پڑتا۔

سربراہ امراض چشم سول اسپتال نے حفاظتی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ آنکھوں سے نکلنے والی رطوبت اچھی طرح صاف کرنا لازمی ہے، متاثرہ فرد ٹشو یا صاف و نرم کپڑے سے آنکھیں صاف کرے۔

انہوں نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ متاثرہ فرد اپنا تولیہ، صابن اور تکیہ الگ رکھے۔

دوسری جانب ابراہیم حیدری میں ماہی گیروں میں بھی آنکھوں کی بیماری پھیل رہی ہے ۔ماہی گیروں کے مختلف دیہاتوں ابراہیم حیدری، ریڑی میان گاؤں، چشمہ گاؤں، الیاس جٹ گاؤں میں آنکھوں کی بیماری پھیلنے کی اطلاعات ہیں۔متاثرہ افراد آنکھوں میں سرخی اور نمی کے ساتھ درد کی شکایت کرتا ہے۔

یہ انفیکشن 8سے 10 روز تک رہتا ہےجس میں آنکھوں کو تجویز کردہ ڈراپ، صاف ٹیشو اور ٹھنڈے پانی سے دھونا مفید ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق متاثرہ افراد کا تولیہ اور صابن سمیت دیگر استعمال کی اشیاء علیحدہ رکھی جائیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!