Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پیپلز پارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا ذمہ داراسحاق ڈار کو قرار دے دیا

Share your love

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے بجلی کی قیمتی میں اضافہ کا ذمہ داراسحاق ڈار کو قرار دے دیا۔انہوں نے آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیرکی جس سے یہ دن دیکھنا پڑے۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری منظورنے نجی ٹی کو انٹرویو میں صورتحال واضح کردی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتی میں اضافہ کا ذمہ داراسحاق ڈار ہے،

چوہدری منظور نے کہا کہ مہنگی بجلی کے ذمہ داراسحاق ڈار ہیں۔انہوں نے آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیرکی جس سے یہ دن دیکھنا پڑے۔ مسلم لیگ نون نوازشریف کی وطن واپسی کے لئے انتخابات کوالتوامیں ڈالناچاہتی ہے۔

چوہدری منظورنے کہا آئی ایم ایف سے معاہدےمیں تاخیرسےسخت شرائط مہنگی بجلی کاباعث بنیں،پیپلزپارٹی نے کبھی اسحاق ڈارکواکانومی کا سائنسدان نہیں کہا، اسحاق ڈار2008 میں پیپلزپارٹی کی حکومت کوچھوڑ گئے تھے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظورنے کہا پیپلزپارٹی کے پاس سستی بجلی کا مکمل پلان موجودہے، ایندھن سے سستی بجلی پیدا کرنے پریقین رکھتے ہیں، موجودہ معاشی بحران کاحل فوری انتخابات ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی90 دن میں انتخابات کا موقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے گی،امید ہے الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے آزادانہ طورپرفیصلہ کریگا۔

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے الیکشن میں تاخیرچاہتی ہے، یہ چاہتے ہیں کہ نوازشریف کوانتخابی مہم چلانے کا موقع مل جائے۔

انہوں نے کہا کہ قانون سازی کےعمل میں صدرپارلیمنٹ کاحصہ ہے،صدرکی منظوری کے بغیرآفیشل سیکرٹ ایکٹ سمیت کوئی بل قانون نہیں بن سکتا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!