Enter your email address below and subscribe to our newsletter

کابینہ نے بل قسطوں میں وصول کرنے کا معاملہ آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط کردیا

Share your love

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے جولائی اوراگست کے بلز قسطوں میں اداکرنے کی اصولی منظوری دے دی۔فی یونٹ میں کمی کا فیصلہ آ ئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا ۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بحران شدت اختیار کر گیا یے۔ وزیراعظم انوار الحق کی صدارت میں دو اجلاس ہوے۔ جن میں کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔ آج معاملہ وفاقی کابینہ میں پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے جولائی آگست میں بلوں کی وصولی آئندہ ماہ اور قسطوں میں کرنے کی اصولی منظوری دے دی جبکہ حتمی فیصلہ آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈسکوز اورواپڈا ملازمین کے مفت یونٹس کامعاملہ توانائی کمیٹی کوبھیج دیاگیاہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ۔آئی ایم ایف کی رضا مندی کے بعد صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان کیا جائے گا۔ اعلان آج متوقع ہے ۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!