سمندر کی تہہ میں پائی جانے والی پراسرار خاصیت کی حامل دنیا کی منفرد مچھلی
Share your love
اوٹاوا :آبی مخلوق ہزاروں کی تعداد میں ہیں جن میں سے بیشتر ابھی انسانی آنکھوں نے دیکھی بھی نہیں ہیں۔ دنیا کے سمندروں نے بھی اپنی تہہ کے اندر کئی قدرت کے شاہکار سموئے ہوئے ہیں جو آہستہ آہستہ آشکار ہوتے رہتے ہیں۔
سمندر اپنی تہہ میں کئی قدرت کے شاہکار سموئے ہوئے ہیں ایک گہرے سمندر میں ایسی پراسرار مچھلی پائی جاتی ہے جو اپنی خاصیت کے باعث دنیا کی منفرد مچھلی ہے۔
آبی مخلوق ہزاروں کی تعداد میں ہیں جن میں سے بیشتر ابھی انسانی آنکھوں نے دیکھی بھی نہیں ہیں۔ دنیا کے سمندروں نے بھی اپنی تہہ کے اندر کئی قدرت کے شاہکار سموئے ہوئے ہیں جو آہستہ آہستہ آشکار ہوتے رہتے ہیں۔
قدرت کا ایسا ہی ایک شاہکار مغربی بحر اوقیانوس میں پائی جانے والی اس رنگ برنگی انوکھی مچھلی میں وہ خاص بات پائی جاتی ہے جو کرہ ارض اور سمندر میں میں موجود کسی اور مخلوق میں نہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی بحر اوقیانوس میں پائی جانے والی یہ رنگ برنگ انوکھی اور پراسرار مچھلی آنکھوں سے نہیں بلکہ اپنی جلد سے دیکھنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔
امریکی ماہرین کی حالیہ تحقیق کے بعد یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ نارتھ کیرولائنا اور برازیل کے درمیان پائی جانے والی نوک دار منہ والی مچھلی ہاگ فش کی جلد میں ایک حسی فیڈ بیک میکانزم ہوتا ہے جو تیزی سے سفید سے بھورے رنگ میں تبدیل ہوکر ارد گرد کے ماحول کے مطابق ہو جاتا ہے۔