سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد دیکھنے پر ایف آئی اے کو اطلاع کریں، پی ٹی اے
Share your love
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد دیکھنے پر ایف آئی اے یا پی ٹی اے کو اطلاع کریں۔
ایک بیان میں پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان کے دفاع، سالمیت اور تحفظ کے خلاف آن لائن مواد پھیلانا غیرقانونی ہے، ریاست مخالف، گستاخانہ، نفرت انگیز مواد کی سزا 7 سال قید اور جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ عظمت اسلام یا کسی بھی فرقے یا مذہب کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد پھیلانا سنگین جرم ہے، تعزیرات پاکستان کے تحت اس کی سزا سزائے موت، عمر قید اور جرمانہ ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نسل، مذہب یا فرقہ واریت پر کسی طبقے یا شخص کے خلاف آن لائن مواد پھیلانا جرم ہے، نفرت انگیز مواد پھیلانے سے دل آزاری اور مذہبی منافرت بھی بڑھ سکتی ہے۔