اسلام آباد ہائی کورٹ کی لفٹ دوبارہ ٹھیک کردی گئی
Share your love
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں25اگست کو توشہ خانہ کیس کی سماعت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور دیگر افراد لفٹ میں پھنسے گئے تھے جنہیں انتظامیہ نے 45 منٹ بعد انہیں نکالا۔تاہم اب عدالت کی ہدایت پر لفٹ دوبارہ ٹھیک کردی گئی ہے ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں 25 اگست کو لفٹ خراب ہو ہوگئی تھی جو عدالت کی ہدایت پر دوبارہ ٹھیک کردی گئی ہے ۔اس ضمن میں لفٹ کے باہر حفاظتی اقدامات سے متعلق ہدایت نامہ آویزاں کردیاگیا ہے ۔
ہدایت نامہ میں کہاگیاہے کہ لفٹ میں صرف 8 سے دس افراد کو جانے کی اجازت ہے ۔لفٹ بند ہونے یا ہنگامی صورت حال کے پیش نظر چار لفٹ آپریٹرز بھی تعینات کردئیے گئے ہیں ۔
علاوہ ازیں چاروں لفٹ آپریٹرز کے موبائل نمبر ہدایت نامے پر آویزاں کردیے گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ 25 اگست کو سردار لطیف کھوسہ سمیت متعدد وکلاء 45 منٹ لفٹ میں پھنس گئے تھے۔