امریکی کرنسی کی اونچی اڑان ،ڈالر 322 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
Share your love
کراچی : انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔
اوپن مارکیٹ میں 322 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ 328 روپے میں بھی دستیاب نہیں۔
امریکی ڈالر دوہفتوں سے تاریخ کی بلندترین سطح پر ہے، کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے نے آج اپنی قدر مزید کھو دی۔
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے پندرہ پیسے مہنگا ہو کر تین سو پانچ روپے ساٹھ پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ بینکوں کی جانب سے امپورٹرز ایل سیز کھولنے کیلئے ڈالر تین سو چھ روپے دس پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 322 روپے سے فروخت کیا جا رہا ہے، مگر ڈالر تین سو اٹھائیس روپے میں دستیاب نہیں۔
گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے چالیس پیسے مہنگا ہوکر تین سو چار روپے پینتالیس پیسے پربند ہوا تھا جبکہ فاریکس ڈیلروں نے اوپن مارکیٹ میں ڈالرڈیڑھ روپے مہنگا ہو کر تین سوانیس روپے پچاس پیسیمیں فروخت کرنیکا دعویٰ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرتین سو ستائیس روپیمیں بھی دستیاب نہیں۔ ڈالر فروخت کرنے پر تین سو پانچ روپے قیمت مل رہی ہے۔