چیئرمین پی ٹی آئی نے ملعون رشدی کا مقدمہ لڑنے والا وکیل کرلیا، مریم نواز
Share your love
لاہور:مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کتنے تعجب کی بات چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی نمائندگی کرنے کے لئے اسی وکیل کا انتخاب کیا جس نے ملعون سلمان رشدی کا مقدمہ لڑا تھا۔
مریم نواز نے کہا یہی چیئرمین پی ٹی آئی کا دوہرا چہرہ ہے، پاکستان میں ریاست مدینہ کے جھوٹے دعوے اور باہر کی دنیا میں اسلام مخالف لابی سے مدد کی اپیل، سلمان رشدی دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث ہے۔
انہوں نے مزید کہا اگر انہی لوگوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف ساز باز کرنا ہے تو ریاستِ مدینہ کا دعویٰ کیوں؟ منافقت کی بھی حد ہوتی ہے۔