Enter your email address below and subscribe to our newsletter

مشق “برائٹ اسٹار 2023” ،پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی فضائی مشق میں شرکت

Share your love

قاہرہ مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس میں بین الاقوامی فضائی مشق “برائٹ اسٹار 2023” کا آغاز ہوگیا۔پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر طیاروں نے مصر میں بین الاقوامی فضائی مشق میں شرکت کی ۔

وی او

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس میں بین الاقوامی فضائی مشق “برائٹ اسٹار 2023” شروع ہوگیا۔مشق میں حصہ لینے والے پاک فضائیہ کے دستے میں ہنرمند ایئر و گراؤنڈ عملہ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا۔

برائٹ سٹار مشق، سنہ 1977ء کے کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے نتیجے میں امریکہ اور مصر کے درمیان دو طرفہ تربیتی پروگرام کے طور پر شروع ہوئی۔

برائٹ سٹار مشق ایک اہم بین الاقوامی مشق کی حیثیت سے جانی جاتی ہے۔ 1995 کے بعد سے دنیا بھر سے مختلف ممالک کو اس مشق میں شرکت کے لیئے مدعو کرنے کا سلسلہ شروع ہوا برائٹ سٹار، عالمی سطح پر منعقد کی جانے والی سب سے بڑی اور سب سے پیچیدہ مشترکہ فضائی مشقوں میں سے ایک ہے مشق کا مقصد شریک ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مشترکہ تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔

مشق حقیقت پسندانہ فضائی جنگ کی صورتحال کی سیمولیشن کے لیے ڈیزائن کی گئی فضائی مشق برائٹ سٹار، شریک ممالک کی فضائی افواج کو اپنی حقیقی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کا موقع فراہم کرے گی۔فضائی مشق برائٹ سٹار دو ہفتوں تک جاری رہے گی۔

مشق کے دوران شریک ممالک مصر کے شمال مغربی علاقے، قاہرہ کے صحرائی خطہ میں اپنے فضائی، بحری اور بری اثاثوں کے ساتھ حصہ لیں گے۔اس سال مشقوں میں پاکستان، امریکہ، بھارت، سعودی عرب، یونان اور قطر سمیت کل 34 ممالک حصہ لیں گے۔

پیچیدہ سیکیورٹی ماحول اور عصر حاضر کے تزویراتی چیلنجز کے تناظر میں برائٹ اسٹار 2023 پاک فضائیہ کے دوست ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو گی۔مشق عسکری تعلقات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ جنگ اور جنگ میں معاون وسائل کے مربوط استعمال کو پرکھنے کا موقع فراہم کرے گی ۔

مشق عصر حاضر کے خطرات کے خلاف جامع حکمت عملی وضع کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی توثیق کا بھی موقع فراہم کرے گی۔فضائی مشق برائٹ سٹار مستقبل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری کو یقینی بنائے گی۔

پاک فضائیہ اس مشق کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔اس مشق میں شمولیت پاک فضائیہ کی جانب سے علاقائی استحکام، بین الاقوامی تعاون اور عسکری صلاحیتوں کے فروغ کے لیئے کیے گئے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!