Enter your email address below and subscribe to our newsletter

اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر ویتنامی سکول ٹیچر نے اسلام قبول کر لیا

Share your love

نارووال: ایشن ملک ویتنام کی لڑکی اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو پاکستان پہنچ گئی، سکول ٹیچر لوبیچ مین نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کر لیا۔

لو بیچ مین نے صوبہ پنجاب کے ضلع نارووال میں حضرت مولانا زکریا محسن کے ہاتھوں اسلام قبول کیا، ویتنام کی لڑکی نے جامع مسجد حنفیہ قاسمیہ میں اسلام قبول کیا جس کے بعد اس کا نیا نام آمنہ رکھ دیا گیا۔

مولانا قاری عبدالقدوس نے آمنہ کے اسلام قبول کرنے کے موقع پر انگلش میں نعت خوانی کی جبکہ جامع مسجد میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی، مقامی افراد نے ویتنام کی لڑکی کو اسلام قبول کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر آمنہ کا کہنا تھا کہ مذہب اسلام کو پڑھ کر اس کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا، مذہب اسلام امن، بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!