طالبہ ماہ نور فاطمہ کی نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات
Share your love
لندن:مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے جی سی ایس میں تاریخی کامیابی حاصل کرنیوالی طالبہ ماہ نور چیمہ نے لندن میں ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ماہ نور چیمہ کی کامیابی پر پوری قوم فخر کرتی ہے، جی سی ایس ای میں 34 اے گریڈ لینا قابل فخر بات ہے۔
شہباز شریف نے طالبہ ماہ نور کو لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا اورکہا کہ امید ہے کہ ماہ نور مستقبل میں انشاللہ پاکستان کا نام اور روشن کرے گی۔
اس موقع پر شہباز شریف نے سیاسی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج صرف ماہ نور کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کیلئے جی سی ایس ای میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی ماہ نور چیمہ حسن نواز کے دفتر گئی تھی، ماہ نور چیمہ نے جی سی ایس ای کے امتحان میں 34 اے سٹار گریڈ لے کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ماہ نور چیمہ کے اعزاز میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ نے بھی ہفتہ کے اختتام پر عشائیہ دیا تھا، ماہ نور کے ساتھ ان کی فیملی بھی تھی۔