Enter your email address below and subscribe to our newsletter

صدر شی جن پنگ جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے،چینی وزارت خارجہ کی تصدیق

Share your love

بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ بھارت ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں نہیں جائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پریمیئر لی کیانگ بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ سربراہی اجلاس اتفاق رائے کو مستحکم اور ترقی کو فروغ دے گا۔

قبل ازیں امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت میں ہونے والے جی20 اجلاس میں چینی صدر کی شرکت نہ کرنے کے امکان پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ جی 20 میں چینی صدر کے شرکت نہ کرنے کے امکان کی رپورٹ پر مایوس ہوا ہوں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں مایوس ہوں لیکن میں ان سے ملنے جا رہا ہوں۔

خیال رہے کہ بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس 9 اور 10ستمبر کو نئی دلی میں ہو گا جس میں روسی صدر پیوٹن بھی شرکت نہیں کر رہے ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!