Enter your email address below and subscribe to our newsletter

حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے 980 ویں عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز

Share your love

لاہور: حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے 980 ویں عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

تین روز تقریبات کے دوران علمی کانفرنس، قرآت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں سجیں گی، زائرین کی تواضع کیلئے لنگر کا وسیع پیمانے پر انتظام ہوگا۔

عرس کے موقع پر سکیورٹی کیلئے 155 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ 3 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، خصوصی دعا 7 ستمبر کی رات کروائی جائے گی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے داتا دربار پر حاضری دی، چادر پوشی کر کے عرس کی افتتاحی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا، لیگی رہنما اسحاق ڈار بھی عرس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر لاہور پہنچے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عرس کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، زائرین کی سہولت کیلئے پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، اللہ کرے یہ تین دن امن و امان سے گزر جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہو گی کہ عرس میں آنے والوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!