Enter your email address below and subscribe to our newsletter

آرمی پبلک سکول میں یوم شہداء اور دفاع پاکستان کی تقریب،شہداءکو خراج تحسین

Share your love

پشاور: پشاور میں آرمی پبلک سکول کی جانب سے یوم شہداء اور دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آرمی پبلک سکول کے بچوں نے وطن کے محافظوں کو سلام پیش کیا، تقریب کا مقصد افواج پاکستان اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا، بچوں نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے فلگ شگاف نعرے بھی لگائے۔

طلباء نے کہاکہ ہمارے آباؤ اجداد نے ملکی بقاء اور سلامتی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ہم بھی اس وطن پر اپنی جانیں قربان کریں گے۔

طلباء کا کہنا تھا کہ ستمبر کا دن وطن کی خاطر اپنی جانوں کا صدقہ دینے کا دن ہے، 6 ستمبرکا دن ان کے نام جنہوں نے وطن کی خاطراپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اورشہادت کوگلے لگایا۔

طلباء نے مزید کہا کہ لاہور میں چائے پینے کی خواہش رکھنے والے دشمن کو افواج پاکستان نے شکست سے دوچار کیا، 6 ستمبر کے دن بزدل دشمن کو جان بچانے کی خاطر بھاگنا پڑا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!