امریکی خاتون اول کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں،صدر بائیڈن کا ٹیسٹ منفی
Share your love
واشنگٹن:وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی خاتون اول جل بائیڈن کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں اور صدر بائیڈن کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
جل بائیڈن کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر الزبتھ الیگزینڈر نے ایک بیان میں کہا کہ کل شام خاتون اول نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تو نتیجہ مثبت آیا، اس کے بعد وہ گھر پر ہی ہیں، صدر بائیڈن پیر کی شام ڈیلاویئر سے اکیلے لوٹے تھے۔
بائیڈن کی 72 سالہ اہلیہ آخری بار گزشتہ سال اگست میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئی تھیں جبکہ 80 سالہ صدر بائیڈن کا آخری بار جولائی 2022ء میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں امریکہ کے اندر کورونا وائرس کے انفیکشن اور علاج کیلئے ہسپتالوں میں داخلے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔