یو ایس اوپن،نوویک جوکووچ کی 47 ویں مرتبہ سیمی فائنل میں رسائی
Share your love
نیویارک: سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ نوویک جوکووچ نے ریکارڈ 47 ویں مرتبہ گرینڈسلام کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔
سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔
مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سربین سیکنڈ سیڈ ڈ نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان حریف امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6، 4-6اور 4-6 سے شکست دی اور ریکارڈ 47ویں مرتبہ گرینڈ سلام سیمی فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا، جہاں ان کا مقابلہ میزبان امریکی حریف کھلاڑی بین شیلٹن سے ہوگا۔
اس فتح کے ساتھ ہی نوویک جوکووچ نے سب سے زیادہ کسی گرینڈ سلام مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سب سے زیادہ مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچنے کا سوئس ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
ایک اور میچ میں امریکی ٹینس کھلاڑی بین شیلٹن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دلچسپ مقابلے کے بعد ہم وطن حریف کھلاڑی فرانسس تیافو کو شکست دے کر میگا ایونٹ کے ٹاپ ایٹ راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
امریکا کے بین شیلٹن کی فتح کا سکور 2-6،6-3، 6-7(7-9) اور 2-6 رہا۔میگا ایونٹ کے مینز سنگلز سیمی فائنل میں امریکی بین شیلٹن کو سربین عالمی شہرت یافتہ نوویک جوکووچ کا چیلنج درپیش ہوگا۔
دوسری جانب امریکی ٹینس سٹار ٹیلر فریٹز اور امریکا کے ہی فرانسس تیافو کا سفر مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں تمام ہوگیا ۔