Enter your email address below and subscribe to our newsletter

حجاب قوانین پر عمل نہ کرنے کے باعث ایران میں واٹر پارک بند

Share your love

تہران :ایران میں حجاب قوانین پر عمل نہ کرنے کے باعث ایک بہت بڑا واٹر پارک بند کردیا گیا۔

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس کے مطابق ایرانی حکام نے شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد میں ایک بہت بڑا تفریحی پارک بند کر دیا ، اس پارک میں باحجاب خواتین کو داخلے کی اجازت نہیں تھی۔

خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا کہ پولیس نے ایران کے دوسرے بڑے شہر کے مضافات میں پانی کے کھیلوں کے لیے معروف ’’خروشان‘‘ کمپلیکس کے دروازے بند کر دیے۔

کمپلیکس کے ڈائریکٹر محمد بابائی نے کہا کہ اسے پردہ کی حیثیت کا احترام نہ کرنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے حالانکہ ہم نے آنے والوں کو حجاب کی پابندی کرنے کی تنبیہ کی تھی۔

کمپلیکس کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس پارک کے بند ہونے کے باعث ایک ہزار ملازمین کو اپنی ملازمتوں سے محروم ہونے کا خدشہ ہے، یہ پارک 60 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے اور دنیا کے سب سے بڑے انڈور واٹر پارکس میں سے ایک کے طور پر معروف ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!