شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر
Share your love
اسلام آباد: عدالتی حکم کے باوجود سابق وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 28 ستمبر کے لئے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے۔
آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اس کیس میں غیرمشروط معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں، ان کی معافی منظور ہوگی یا کارروائی آگے بڑھے گی؟ آئندہ سماعت پر فیصلہ ہوگا۔
خیال رہے کہ مئی میں شیریں مزاری کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کر لیا گیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری سے پولیس کو روک رکھا تھا۔