Enter your email address below and subscribe to our newsletter

فرانس میں اسکولوں میں عبایا پر پابندی، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی مذمت

Share your love

واشنگٹن:امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے فرانس میں اسکولوں میں عبایا پر پابندی کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں سربراہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی ابراہم کوپر نے کہا ہے کہ فرانس میں عبایا پر پابندی کا مقصد مسلم اقلیت کو ہراساں کرنا ہے۔

ابراہم کوپر کا کہنا ہے کہ عبایا پر پابندی فرانسیسی سیکولر اقدار کے فروغ کی گمراہ کن کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس مسلمانوں کو نشانہ بنانے، دھمکانے کے لیے سیکولرازم کی مخصوص تشریح جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ فرانس نے رواں ہفتے سے تعلیمی اداروں میں عبایا پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!