Enter your email address below and subscribe to our newsletter

منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض اسلام آباد ایئرپورٹ سے فرار

Share your love

اسلام آباد: بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے کی نااہلی کے باعث منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض اسلام آباد ایئرپورٹ سے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے فرارہوگئے۔

ذرائع کے مطابق منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، منکی پاکس کے مشتبہ مریض لیبیا سے ڈی پورٹ ہو کر اسلام آباد پہنچے تھے۔

لیبیا سے بے دخل پاکستانیوں کو خصوصی فلائٹ سے پاکستان لایا گیا تھا، لیبیا سے بے دخل پاکستانیوں کی فلائٹ 8 ستمبر رات کو اسلام آباد پہنچی تھی۔

ذرائع بی ایچ ایس نے مزید بتایا لیبیا سے آنے والی پرواز کے چار مسافروں میں منکی پاکس کی علامات تھیں، سکریننگ کے دوران مشتبہ مسافروں کو الگ کیا گیا۔

منکی پاکس کے مریضوں کو پمز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا، مشتبہ مریضوں کے فارم تیار کر کے ایمبولینس میں سوار کیا گیا، مشتبہ مریض ایئرپورٹ سے نکلنے کے بعد ایمبولینس سے فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق منکی پاکس کے مشتبہ مریض کوائف فارم ساتھ لیکر فرار ہوئے، فرار ہونے والوں میں رحمان طارق، علی حمزہ، ذوالقرنین، نعیم شامل ہیں، بارڈر ہیلتھ سروسز نے مشتبہ منکی پاکس مریضوں کے فرار پر چپ سادھ لی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!