Enter your email address below and subscribe to our newsletter

چینی کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق حکم امتناع کےخلاف درخواست دائر

Share your love

لاہور:پنجاب حکومت نے چینی کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے خلاف درخواست دائر کردی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکم امتناعی کے باعث حکومت چینی کی قیمتیں مقرر اور ان پر عملدرآمد کروانے سے قاصر ہے، اس لیے حکم امتناعی واپس لیا جائے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک رکھا ہے۔

اس حکم امتناعی کے باعث شوگر مل مالکان من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں اور حکومت چینی کی قیمتیں مقرر کرنے اور اس پر عملدرآمد نہیں کروا سکتی۔

درخواست میں کہا گیا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ حکم امتناعی بھی ہے، حکم امتناعی کی آڑ میں چینی کی قیمتوں میں بے جا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ اپنا حکم امتناعی واپس لے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!